کوہاٹ میں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

Oil-and-Gas تیل و گیس

تیل و گیس کی تلاش میں پاکستان کو بڑی کامیابی اس وقت ملی جب خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ذخائر دریافت ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے کھدائی اور تجزیہ کیا۔ کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی۔

نئے ذخائر سے یومیہ 12.7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

دریافت کوہاٹ جائنٹ وینچر کی شاندار حکمت عملی کی وجہ سے عمل میں آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات ہوں گے۔

کچھ روز قبل کوہاٹ میں ہی ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ نے باضابطہ اعلامیے میں کہا کہ جانچ میں مکوڑے ڈیپ 2 کنوے سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جانچ میں یومیہ 1844 بیرل خام تیل نکالا جا سکے گا جس کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں