کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

تیل گیس ذخائر

تیل اور گیس کی اضافی پیداوار شروع


کراچی: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ نے باضابطہ اعلامیے میں کہا ہے کہ جانچ میں مکوڑے ڈیپ 2 کنوے سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جانچ میں یومیہ 1844 بیرل خام تیل نکالا جا سکے گا جس کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ  کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ  منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

اپریل میں  ماڑی پٹرولیم نے بھی  پنجاب میں  تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا ئی تھی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غوری بلاک کےڈھاریاں 1معدنی کنویں سےتیل دریافت ہوا ہے۔ ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنےکی توقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں