ریٹائرڈ افسر کو ترقی کیسے مل سکتی ہے؟

ریٹائرڈ افسر کو ترقی کیسے مل سکتی ہے؟

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کے محکمہ سول ایوی ایشن(سی اے اے) نے 45 دن قبل ریٹائر ہونے والے افسر کو ترقی دے کر اپنی نوعیت کا انوکھا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

سی اے اے  اتھارٹی کے پبلک ریلیشن افسر کی جانب 4/7/2019 کو ریٹائر ہونے والے تنویر رسول کو ایک ماہ انیس دن بعد جوائنٹ ڈائر یکٹر گروپ 5سے جوائنٹ ڈائر یکٹر ای جی گروپ 6میں ترقی دے دی گئی۔

سنئیر ڈپٹی ڈائر یکٹر ایچ ار فرح سلیم کی جانب سے باقائدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے یہ بھی لکھا گیا کہ موصوف ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔

شعبہ ایچ ار کی جانب سے مراسلہ جاری ہونے پر ملازمین کی سی بی اے یونین نے بھی ایسے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ملازمین کی یونین نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر انتظامی امور چلانے والے اعلیٰ افسران سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ ایک ریٹائرڈ افسر کی ترقی کیوں کر اور کیسے ممکن ہوئی۔

ہم نیوز کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پبلک ریلیشن افسر اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کسی بھی ذمہ دار سے بات نہیں ہو سکی۔


متعلقہ خبریں