نبیل گبول کے خلاف درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار چیلنج


لاہور: پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کے وکیل نے سیشن کورٹ میں دائر ہتک عزت کی درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا ہے۔

منگل کو کراچی  کے سیشن کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔

نبیل گبول کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی رہنما کے خلاف دعویٰ قابل سماعت نہیں ہے۔

عدالت نے نبیل گبول کی درخواست پر ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق سے جواب طلب کر لیا ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیرمین صدیق الفاروق نے نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔

صدیق الفاروق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نبیل گبول نے جے آئی ٹی ٹیم کو نوازشریف کے حق میں رپورٹ پیش کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ نبیل گبول کے الزامات سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نبیل گبول کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

نبیل گبول نے گزشتہ سال 24 مئی کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں صدیق الفاروق پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کی حمایت کے لیے جے آئی ٹی کے چھ میں سے چار ممبران کو 25 پچیس کروڑ روپے دینے کی آفر کی تھی۔


متعلقہ خبریں