پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید

’بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتا ہے‘

شیخ رشید کے خلاف پیپلز پارٹی نے تھانے میں درخواست دے دی

فوٹو: فائل

  • ’بھارت کے 25، پاکستان کے 22 کروڑ مسلمان مل کر عظیم پاکستان بنائیں گے‘

مظفر آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائےگا۔

مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی پاک بھارت نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے اور مسلمان کی زندگی اور موت اسلام کےلیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے، اس حوالے سے سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آکر ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بناکر وادی پر قبضہ کرناچاہتا ہے تاہم اس خواب کو پاش پاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نازی مودی کا بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مذموم منصوبہ سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچاسمجھا منصوبہ ہے تاہم نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے کیوں کہ جب تک یہ قائم ہے بھارت کبھی سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے 25 اور پاکستان کے 22 کروڑ مسلمان مل کر عظیم پاکستان بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں