سندھ: موٹر سائیکل ڈبل سواری پر 2 اور اسلحہ کی نمائش پر10دن پابندی


کراچی : حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 دن اور اسلحہ کی نمائش پر10دن کی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے دس محرم تک نافذ رہے گی۔ نواوردس محرم کوموٹر سائیکل کی ڈبل سواری بندرہےگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق خواتین، بچے،بزرگ،صحافی اوروردی میں موجودسیکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔

سندھ حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلے کے مطابق محرم کی  تقریبات کے علاوہ 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پربھی  پابندی ہوگی۔ شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے پربھی پابندی ہوگی۔

شرانگیز بیانات پر مبنی کیسٹس آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فورخت پر پابندی کے علاوہ کوئی نیا جلوس، مجلس یا وعظ منعقد کرنے کی اجازت بھی  نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت آٹھ سرگرمیوں پر پابندی عائد


متعلقہ خبریں