کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستامن کے دونوں دھڑوں میں اختلافات کے باوجودسینٹ انتخابات کے لئے اتفاق رائے سے فارمولہ طے پا گیا ہے۔
فارمولے کے تحت بہادر آباد گروپ کے تین جب کہ فاروق ستار کے حمایت یافتہ ایک امیدوار سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پیر کو سامنے آنے والے فارمولے کے تحت بہادر آباد گروپ کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم ،نسرین جلیل اورسید امین الحق امیدوار ہوں گے۔
پی آئی بی گروپ کی جانب سے فرحان چشتی سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیں گے جو ایم کیو ایم کے سابق رہنما خالد بن ولید مرحوم کے چھوٹے بھائی ہیں۔
فارمولے کے تحت وجہ تنازعہ سمجھنے جانے والے کامران ٹیسوری اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 36 اراکین تین مارچ کو ہونے والی پولنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔