باجوڑ ایجنسی: باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو مبینہ خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔
خار میں دو مبینہ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
دونوں مبینہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کے متعلق پیشگی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔
پولیٹیکل ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ فاٹا، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔ مارے جانے والے دہشت گرد ان علاقوں میں خود کش حملے کرنا چاہتے تھے۔