اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 31 اگست کو سندھ جائیں گے اور عمر کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
عمر کوٹ میں ہونے والے جلسہ سےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔
جلسہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔ وزیراعظم دورے کے دوران ہندو کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
عمر کوٹ میں تحریک انصاف کے جلسہ کا اہتمام ارکان اسمبلی جے پرکاش اور رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس س قبل عمران خان نے 19جون کو سندھ کے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر کے اہلخانہ سے انکی وفات پر تعزیت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو زیادہ وعدے نہیں کرنے چاہیے تھے، بلاول بھٹو