جسٹس جمال خان کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جمال خان مندو خیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔ 

بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے سپریم جو ڈیشل کمیشن کا اجلاس  اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر 4 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو جائینگی۔ جسٹس طاہرہ صفدرسابق آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی بنچ کی سربراہ بھی ہیں۔

کمیشن کے اجلاس میں شریعت کورٹ کے عالم جج کےنام پر بھی غور کیا گیا۔ شریعت کورٹ کے عالم جج کے لئے فدامحمد خان کو شریعت کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید 27 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے


متعلقہ خبریں