اصفہان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ آرمی چیف نے جہاز میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایرانی قوم سے تعزیت کی.
گزشتہ روز ایران میں مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں سوار 66 افراد ہلاک ہوئے۔
مسافر طیارہ اے ٹی آر 72-500 آسمان ایئرلائن کا فرانسیسی ساختہ جہاز تھا۔ جہاز میں 60 مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ افراد سوار تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق آسمان ایئرلائن کا مسافرطیارہ دارالحکومت تہران سے صبح آٹھ بجے روانہ ہوا ۔ جہاز ایران کے جنوب مغرب میں واقع شہر یسوج جا رہا تھا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کا کہنا ہے کہ جہاز یسوج سے 22 کلو میٹر دور وسطی ایران میں اصفہان کے قریب ڈینا پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا۔
آسمان ایئر لائن کے ترجمان محمد تباتبانی کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد جہاز کے تباہ ہونے اور تمام سوارافراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔
ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ پیر حسین نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں تھیں ۔ تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیموں نے فضائی راستے کے بجائے زمینی راستہ استعمال کیا ۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیربرائے شہری ترقی عباس آخوندی کو واقعے کی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
COAS condoles loss of precious lives in tragic Iranian plane crash. Shares grief of bereaved families and brotherly Iranian nation.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 18, 2018