پلاٹ میں بکری داخل ہونے کے تنازعہ پر20سالہ نوجوان ہلاک


لاہور : باٹا پور کے علاقے میں پلاٹ میں بکری داخل ہونے کے تنازعہ پر چند افراد کے چچا اور بھتیجے پر تشدد کیاہے جسکے باعث 20سالہ نوجوان ہلاک جبکہ اسکا چچا زخمی ہوگیا۔ 

تھانہ باٹا پور میں درج ایف آئی آر کے مطابق تشدد کے باعث ہلاک ہونے والے  نوجوان حسیب کے والد امجد علی نے گھر میں بکری پالی ہوئی تھی جسے چرانے کے لیےاسکاچھوٹا بیٹاباہر گیا تو بکری نے ہمسائے کے پلاٹ میں موجود پودا کھا لیا۔

امجد علی کے مطابق ملزمان نے ڈنڈوں اور لوہے کے راڈوں سے اسکے بڑے بیٹے حسیب امجد اور بھائی مقصود احمد پر تشدد کیا جسکے باعث اسکا بھائی مقصود زخمی اور بیٹا حسیب ہلاک ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے تشدد کے واقعہ میں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت حسیب جبکہ زخمی کی شناخت مقصود احمد کے نام سے ہوئی  ہے۔

باٹا پور پولیس نے مقتول حسیب کے والد امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے۔  مقدمے میں کاشف ، مشتاق ، بشیر اور حاجراں بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ،  ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: کم عمر مبینہ ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک


متعلقہ خبریں