پاکستان اور سعودی بحریہ کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر


کراچی: پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین مشترکہ مشقیں افعیٰ الساحل اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقیں کراچی کے گہرے سمندر میں ہوئیں۔

پہلے مرحلے کے دوران آپریشنل ایریا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔

مشق افعیٰ الساحل کے دوسرے مرحلے میں پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز کھلے سمندر میں دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ان مشقوں کا بنیادی مقصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے کمانڈر نے دونوں افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور سعودی بحریہ کی مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ اور حربی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں