سیاحتی مقام ناران میں پہلے یوتھ ہاسٹل کا قیام


پشاور:ملک میں پہلی بار خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں نوجوانوں کے قیام کے لئے ہاسٹل قائم کردیا ہے۔

قدرتی حسن سے مالامال خیبر پختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں نوجوان سیاحوں کے لئے جنت نظیر وادیوں میں قیام اب آسان ہوگیا ہے۔ بٹہ کنڈی ناران کے مقام پر 7کروڑ روپے کی لاگت سے 43 کمروں پر مشتمل پہلے یوتھ ہاسٹل کا افتتاح کردیا گیاہے۔

ڈی جی یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا حکومت اسفندیار خٹک کے مطابق مہنگے ہوٹلز کے برعکس نوجوان یہاں مناسب خوراک کے ساتھ دو ہزار روپے کرایہ ادا کرکے قیام کرسکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں  نوجوان اگر چاہیں تو وہ صرف 500 روپے ادا کرکےخیمہ بھی لگواسکیں گے۔ سیاحت کے فروغ کے لئے اپنی نوعیت کے پہلے یوتھ ہاسٹل سے ملک بھر کے نوجوان استفادہ کرسکتے ہیں۔

صوبائی حکومت اسی طرز کے یوتھ ہاسٹل پشاور اور چترال میں بھی قائم کرنے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’شمالی علاقہ جات جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے‘


متعلقہ خبریں