‘کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے’

‘کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے’

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے۔

نیویارک سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، اس حوالے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی پابندیوں سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے لہذا فریقین ایسے اقدامات سے گریزکریں جس سے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل ہو۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتیرس کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورت حال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں، فریقین کے درمیان 1972 میں طے پانے والے شملہ معاہدے کی رو سے بھی کشمیر کا حل پرُامن طریقے سے ہونا قرار پایا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل کی چیف آف سٹاف ماریہ لوئزہ سے ملاقات کی تھی جس میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ اقدامات ختم کرائے ۔


متعلقہ خبریں