جے یو آئی امیدوار گل نصیب خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض


پشاور: جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا (کے پی) کے رہنما اورسینیٹ امیدوارمولانا گل نصیب خان کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے متعلق درخواست ناصراحمد ٹھیکیدارکی جانب سے دائرکی گئی ہے۔

درخواست گزارکا موقف ہے کہ جے یو آئی امیدوارکےالیکشن کمیشن میں جمع کاغذات جعلی ہیں۔ کاغذات نامزدگی کے وقت مولانا گل نصیب عمرہ کے لئے گئے ہوئے تھے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان کے بھائی نے جعلی اتھارٹی لیٹر جمع کرایا جب کے مولانا گل نصیب کو سعودی سفارتخانے سے سرٹیفیکٹ لینا تھا۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی، جس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی  آخری تاریخ گزر چکی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 12 فروری کو صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ دی گئی تھی جب کے ان کےمنظور یا مسترد ہونے کے خلاف 15 فروری کو صبح نو سے شام چار بجے تک اپیل دائر کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔

کل 17 فروری کو ٹربیونل کے سامنے اپیل دائر کرنے کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی۔

19 فروری کو صبح نو سے شام چار بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں