کامران مائیکل نااہلی کی درخواست عدالت نے نمٹا دی


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے لیے اقلیتی امیدوار کامران مائیکل کے خلاف نااہلیت کی درخواست واپس لینے کی وجہ سے نمٹا دی ہے۔

کامران مائیکل کے خلاف اپیل اقلیتی امیدوار وکٹر ازاریہ نے کی تھی۔

اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کامران مائیکل سینٹ انتخاب کے لیے نااہل ہیں۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ لیتے وقت حقائق چھپائے اورگوشواروں میں اپنے اثاثوں کا ذکر نہیں کیا ہے۔

اپیل کنندہ نے معاملے پرعدالت سے نوٹس لینے اور کامران مائیکل کو الیکشن لڑنے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وکٹرازاریہ نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

وکٹرازاریہ کی اپیل پر جسٹس امین الدین خان پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سماعت کی تھی۔

سماعت کے دوران ٹربیونل نے مائیکل کامران اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں سے جواب طلب کیا تھا۔

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اقلیتی امیدوار وکٹرازاریہ کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔

واضح رہے کہ سینیٹ  کی 54 میں سے چاراقلیتی نشستوں پر انتخابات تین مارچ کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں