’درآمدات کم، برآمدات بڑھیں، عمران خان نے امریکہ سے امداد نہیں تجارت مانگی‘



اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے بتایا کہ عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات میں پہلی بات یہ کہی کہ ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے جس کو ٹرمپ نے سراہا۔

ہم نیوز کے پروگرام’ندیم ملک لائیو‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاک امریکہ تجارتی تجارتی معاہدے کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

میزبان ندیم ملک کے سوال پر جواب دیتے مشیر تجارت نے کہا کہ نے کہا کہ گزشتہ مالی کے اختتام پر مالی نتائج اتنے برے نہیں تھے جتنے بیان کیے جا ر ہے ہیں جب کہ اس مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات میں 14 فیصد اضافہ اور  درآمدات میں 18.4 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم بننے میں کچھ وقت لگتا ہے اور اب ہماری معاشی ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ، کینیڈا، جاپان، کوریا اور آسٹریلیا کی مارکیٹ میں اپنی برآمدات بھیجنے کے لیے کام کر رہے جو رواں سال کے آخر میں مکمل ہوجائےگا۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ ہم اپنی کپڑے کی صنعت بہتر بنانے کے لیے جرمنی اور جاپان سے مشینری منگوائیں گے جس کے لیے پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی تو بہت ہے لیکن معاشی زون تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہم یہ مسئلہ حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں اور ہم بھی ان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں لیکن 18 ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر معاملات صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہم تمام رکاوٹیں بتدریج ختم کر رہے ہیں اور اس میں مزید وقت لگے گا۔

مشیرتجارت نے کہا کہ آٹومیٹک سسٹم کو فعال ہونے میں تین ماہ لگ سکتے ہیں جس کے بعد سرمایہ کاروں کی مشکلات کافی حد تک کم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہواوے کمپنی  کے مالک جلد وزیراعظم سے ملیں گے اور امید ہے کہ ان کمپنی سرمایہ کاری کرے گی اور ایک دن ایسا آئے گا کہ ہمارا ملک دنیا کا بہترین فون بنانے والا ملک بن جائے گا۔

عرب ممالک کی طرف سرمایہ کاری کے سوال پر مشیر تجارت نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدے ہوئے ان پر سرویز جاری ہیں اور تین ماہ کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت کارکردگی بہتر ہوئی ہے لیکن درست اعدادوشمار آنے میں مزید 15 دن لگ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں