پہاڑی تودہ گرنے سے 5مزدورں سمیت مختلف واقعات میں 18افراد جاں بحق


آج ملک کے مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں 18افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے،جامشورو میں تین بچے برساتی نالے میں ڈوب کر چل بسےجبکہ پشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے چک  126 جنوبی میں سٹون کرشنگ انڈسٹری میں پہاڑی تودہ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے، گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق اورپانچ افراد زخمی ہوگئے۔

اسی طرح سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے لونی کوٹ میں تین بچے برساتی پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے ہیں۔ ٹنڈوالہ یار میں چار سالہ بچہ گٹر میں ڈوب کر چل بسا۔ ضلع پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے علاقہ سلیم کوٹ جھال پر بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں جا گراجس سے اس کی جان چلی گئی۔

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گاڑی میں بند ہوکر دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے،دونوں بچوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

احمد پور شرقیہ میں چوک بھٹہ موڑ کے قریب اے پی وی وین اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ دیپالپور کے نواحی علاقے جیٹھ پور میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے نوجوان جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیہ میں اکاؤنٹ آفس کے سامنےپسند کی شادی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑاہوا جس کے  نتیجے میں چھریوں کے وار سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ غازی خان :دریائے سندھ کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی


متعلقہ خبریں