بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارتی دہشت گرد و جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی قونصلر رسائی کے معاملے میں بھارت نے کلبوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا ہے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھارت نے شرطیں عائد کیں۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے ملاقات کے وقت سے دو گھنٹے پہلے اپنا جواب بھیجا جس میں پاکستانی پیشکش پر اعتراضات اٹھائے گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ بھارت نے پاکستان سے جواب میں کلبھوشن یادیو تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی مانگی تھی مگر پاکستان کا موقف ہے کہ کلبھوشن ایک جاسوس اور حاضر سروس کمانڈر ہے اس لئے کسی بھی قانون کے تحت اس تک بغیر رکاوٹ رسائی نہیں دی جاسکتی۔

پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ناطے عالمی عدالت کے فیصلے اور ملکی قوانین کی روشنی میں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پیش کش کی۔ پاکستان نے پیشکش میں واضح کیا کہ ملاقات آج بروز جمعہ سہ پہر تین بجے کرائی جائے گی۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث اس نے کلبھوشن یایدو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوادیاہے۔ بھارتی فرمائش پر پاکستانی حکام کی طرف سےمشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد جاسوس کمانڈر تک بھارتی قونصلر رسائی کے لئے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ’کلبھوشن کیس پاکستانی قوانین کی روشنی میں آگے بڑھے گا‘


متعلقہ خبریں