سپریم کورٹ:وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی  سے متعلق  نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی  سے متعلق  نظر ثانی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 6 اگست کو سماعت کرے گا۔ 

سپریم کورٹ نے اس سے قبل سید مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کردی تھی۔ دوہری شہریت کی بنیاد پر مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف اقامے کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست  رواں سال 23 جنوری کومسترد کر دی تھی۔

سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف اقامے کی بنیاد پر نا اہلی کی درخواست روشن علی بریرو نے دائر کی تھی۔

مراد علی شاہ کے اقامہ کے مطابق وہ ازمان (عجمان) میں کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ازمان کا اقامہ حاصل کیا اور ہوٹل ہالی ڈے ان میں بطور سپر وائزر کام کرتے رہے ہیں۔

20 جون 2018 کو وزیر اعلیٰ سندھ کے اقامہ اور دوہری شہریت کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ جس میں درخواست گزار جلال محمود شاہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کینیڈا کی دوہری شہریت اور متحدہ عرب امارات کا اقامہ چھپایا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی خلاف نااہلی کی درخواست مسترد


متعلقہ خبریں