اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورۂ پاکستان سے متعلق امریکی سفارتخانے کی طرف سے اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔
امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ زلمے خلیل زاد نے یکم اور دو اگست کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور انہوں نےپاکستانی قیادت سے افغان عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم پاکستان ، عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت اور مستقبل کے اقدامات، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی ۔ اس سلسلے میں پاکستان کیا اضافی اقدامات اٹھا سکتا ہے اس پر بھی بات کی گئی ۔
امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان اور پاکستان کی سرزمین کو ایکدوسرے کے امن کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایسی یقین دہانیوں سے افغان امن عمل مثبت سمت میں آگے بڑھے گا ۔
گزشتہ روز زارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ زلمے خلیل زاد کے دورۂ پاکستان کے موقع پر افغان امن عمل میں پیشرفت اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمےخلیل زاد نےدوحہ میں امریکاطالبان امن مذاکرات میں پیشرفت سےآگاہ کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دوحہ انٹراافغان امن مذاکرات میں پیشرفت خوش آئند ہے ،افغان امن عمل کےبنیادی روڈمیپ پرفریقین کا متفق ہونامثبت پیشرفت ہے،پاکستان افغان امن عمل میں اپناکرداراداکرتےرہےگا۔
زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمرا وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے پرعزم ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی نمائندہ برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد آمد