مسافر ٹرینوں کے اوقات کار میں تاخیر پر شیخ رشید کے ہنگامی دورے

ٹرین آپریشن جزوری طور پر بحال ہوگیا

فائل فوٹو


کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ احمد سکھر اور لاڑکانہ کے دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری سمیت دیگر ضروری امور پر بریفنگ لینے کے بعد ہدایات جاری کریں گے۔ ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں کی تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں سمیت ان کے عزیز و اقارب سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور گھنٹوں ریلوے اسٹیشنوں پر انتظار کی زحمت اٹھا رہے ہیں مگر ان کا پرسان حال کوئی نہیں ہے۔

مہنگائی پہ دو ماہ میں قابو نہ پایا تو لوگ ہمیں پکڑیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد مسافرٹرینوں کی آمد و روانگی میں ہونے والی گھنٹوں کی تاخیر پر گزشتہ ہفتہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا تھا اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس حوالے سے بریفنگ لی تھی جس کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ کو صورتحال پر پریس بریفنگ دی تھی۔ اسی پریس بریفنگ میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ریلوے کے سکھرڈویژن کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہور ہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی تمام مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے سکھر اور لاہور پہنچنے والی ٹرینیں گھنٹوں دیر سے پہنچ رہی ہیں۔

ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سکھر ایکسپریس جسے صبح چھ بجے پہنچنا تھا وہ گیارہ بجے پہنچی ہے جب کہ جناح ایکسپریس صبح سات بجے کے بجائے دس بجے پہنچی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان بزنس ٹرین آٹھ بجکر 55  منٹ کے بجائے صبح گیارہ بجے اور قراقرم ایکسپریس 9 بجے کے بجائے دوپہر 12 بجے پہنچی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کے موجودہ دور میں 71 ٹرین حادثے ہوئے

ریلوے کے ذمہ دارذرائع کے مطابق کراچی ایکسپریس 16 ڈاون شام پانچ بجے کے بجائے شب سات بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی. اسی طرح بزنس ایکسپریس 34 ڈاؤن لاہور سے کراچی کے لیے سہ پہر تین بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی.

ہم نیوز کے مطابق جناح ایکسپریس 32 ڈاؤن کے مسافروں کو بزنس ایکسپریس 34 ڈاؤن اور کراچی ایکسپریس 16 ڈاؤن میں ہی نشستیں دے کر منزل مقصود کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق شاہ حسین 44 ڈاؤن لاہور سے کراچی کے لیے براستہ فیصل آباد بروقت شام سات بجے روانہ ہوگی. قراقرم 42 ڈاؤن کے مسافروں کو لاہور اور فیصل آباد سے شاہ حسین 44 ڈاؤن میں ہی نشستیں دلائی جائیں گی۔

ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق دیگر ٹرینوں کے متعلق حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے لیے لاہور سے بروقت روانہ ہو ں گی۔

ہم نیوز کے مطابق ٹرین کے مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے حکام نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ریلوے کی انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں