حسن علی بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار

حسن علی بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار

حسن علی—فائل فوٹو۔


نئی دہلی: فاسٹ باﺅلر حسن علی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔

یہ دعویٰ ایک بھارتی صحافی نے کیا ہے جس کے مطابق حسن علی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو کے ساتھ 20 اگست کو نکاح کررہے ہیں۔

صحافی کے مطابق نکاح کی تقریب دبئی میں ہوگی۔ حسن علی کی ہونے والی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی ہونے والی اہلیہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کئی پاکستان کرکٹرز غیر ملکی خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں۔

مایہ ناز اوپنر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے بھارتی اداکارہ رینا روئے سے شادی کی تھی۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔

2013 میں پاکستانی عظیم گیند باز اور سابق کپتان وسیم اکرم نے آسٹریلوی ماڈل شنیرا تھامسن سے شادی کی تھی۔


متعلقہ خبریں