مچھر کے ذریعے پھیلنے والا جان لیوا وائرس دریافت


مچھر کے ذریعے پھیلنے والا ایسا وائرس دریافت ہوا ہے جو اپنے شکار کے دماغ میں خطرناک سوجن پیدا کر دیتا ہے۔

یہ وائرس امریکی ریاست فلوریڈا میں دریافت ہوا ہے، اس سے متاثرہ 30 فیصد افراد فوری موت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ بچ جانے والے کئی قسم کے دماغی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

فلوریڈا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس ایک مچھر کے ذریعے پھیلتا ہے اور اب تک سات افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ مچھر کے کاٹنے کے 4 سے 10 دن کے اندر اس خطرناک وائرس کے اثرات انسان پر مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

آغاز میں مریض کے سر میں درد ہوتا ہے، جس کے بعد تیز بخار، کپکپی، اور قے آنا شروع ہو جاتی ہے۔

امریکہ میں گرم موسم کے باعث مچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، حکام نے لوگوں کو گھروں کے قریب نکاسی آب کو بہتر بنانے اور جسم کو ڈھانپنے کی تنبیہ کی ہے۔


متعلقہ خبریں