وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرریلوے شیخ رشید کی طرف سے پھیلائی گئی شبلی فراز کی کھچائی سے متعلق خبرکی تردید کر دی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا شبلی فراز کی اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پارٹی قیادت کی مرضی سے ہوئی ۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شبلی فراز مولانا فضل الرحمان سے خود نہیں ملے بلکہ انہیں پارٹی قیادت نے بھیجا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نہ صرف اپوزیشن کو ریلی اور جلسوں کی آزادی دینے کا فیصلہ ہوابلکہ اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف گزشتہ ہفتے قائم مقدمات ختم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔
فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیئے تھے لیکن ان کی گرفتاری کا احتساب یا سیاسی انتقام سے کوئی تعلق نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے میں لوگ خود آئے مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرر ہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران کی حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا ہم اپنے فیصلوں پر یوٹرن نہیں لیتے چیرمین سینیٹ کو ہٹانے کے بعد رہبر کمیٹی اگلے لا ئحہ عمل کا اعلان کریگی۔
یہ بھی پڑھیے:’چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر ہار جیت سے سیاسی منظرنامہ نہیں بدلے گا‘