صدر ٹرمپ کو کلین چٹ نہیں دی، مولر


واشنگٹن: امریکہ کے سابق خصوصی وکیل رابرٹ مولر کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق معاملے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کانگرس کمیٹی کے سامنے بتایا کہ امریکی صدر جان چھوٹ جانے سے متعلق جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں جب کہ ٹرمپ پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی برقرار ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ روسی مداخلت سے متعلق تفتیش میں 22 ماہ صرف کیے، انکوائری منصفانہ اور آزادانہ طریقے سے مکمل کی گئی ہے۔

یہ بھی جانیں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش روک دینی چاہیے، ٹرمپ

کمیٹی کے ڈیموکریٹ چیئرمین جیرولڈ ناڈلر نے مولر کی تعریف کی اور کہا کہ کوئی بھی بشمول صدر ٹرمپ قانون سے بالاتر نہیں۔ لیکن

کانگریس کے رپبلیکن رکن لوئی گومرٹ نے کہا کہ رپورٹ امریکی صدر کے حوالے سے غیر منصفانہ اور انصاف کی راہ میں ایک روڑے اٹکانے کے مترادف ہے۔

رپورٹ کے مطابق تفتیش کار امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کو جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ماضی میں کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہیں مولر رپورٹ میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھا اس سے قبل کہ دھاندلی کی چھان بین سے متعلق معاملہ ان کے ملک کو مزید متاثر کرے اس عمل کو روک دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں