قومی احتساب بیورو 25 جولائی کو کراچی میں کھلی کچہری لگائے گا

فوٹو: فائل


چیئر مین قومی احتساب بیورو(نیب )جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر 25 جولائی  کو نیب کراچی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا۔ 

ڈی جی نیب کراچی اور دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔

ڈی جی نیب کراچی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عوام اپنی شکایات نیب آفس کراچی میں صبح11 سے 1 بجے تک درج کراسکتے ہیں۔ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے کہا کہ عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کاورائی عمل میں لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ کو نقصان دینے والے اشخاص پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہڑے میں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیحات میں سے ایک اہم ترجیح ہے۔

ڈی جی نیب کراچی نے کہاکہ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں 46 ہزار قیدی ہیں ،جیل حکام کی ڈی جی نیب کو بریفنگ


متعلقہ خبریں