اسلام آباد میں شہری نے ہرن کے بچے کو بچالیا

اسلام آباد میں شہری نے ہرن کے بچے کو بچالیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پہاڑوں پر شہری نے نایاب نسل کے ہرن کے بچے کی جان بچالی۔

وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر میجر علی اسلام آباد کے پہاڑوں پر واقع ٹریل تھری پر ہائیکنگ کے لیے گئے ہوئے تھے کہ انہیں وہاں نایاب نسل کے ہرن کا بچہ ملا۔ جسے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔

میجر علی کا کہنا تھا کہ وہ ٹریل تھری پر موجود تھے کہ انہیں وہاں بہت چھوٹا ہرن کا بچہ ملا جو شاید اپنی ماں سے بچھڑ گیا تھا۔ ہرن کے بچے پر جنگلی جانورں کے حملے کا خطرہ تھا جس کی وجہ سے وہ بچے کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے آئے تاکہ اسے محکمہ وائلڈ لائف انتظامیہ کے حوالے کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر میں شہریوں نے نایاب نسل کا چیتا پکڑ لیا

اس سے قبل آزاد کشمیر میں بھی شہریوں نے نایاب نسل کا جنگلی چیتا پکڑا تھا جسے وائلڈ لائف انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ شہریوں نے جنگلی چیتے کو کتوں کی مدد سے پکڑا کر رسیوں اور زنجیروں سے باندھ دیا تھا تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔


متعلقہ خبریں