غزہ: اسرائیلی فوج نے گولیاں برسا کر 98 فلسطینیوں کو زخمی کردیا

غزہ: اسرائیلی فوج نے گولیاں برسا کر 98 فلسطینیوں کو زخمی کردیا

غزہ: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حسب معمول صیہونی ریاست کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار احتجاج و مظاہرے کے دوران اسرائیلی افواج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 98 نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کو شدید زخمی کردیا ہے جنہیں علاج معالجہ کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار طبی رضاکاروں کے علاوہ دو صحافی بھی شامل ہیں۔

فلسطینیوں کے مارچ آف ریڑرن کو ایک سال مکمل

عالمی خبررساں ایجنسی نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مظاہرین واپسی تحریک کے تحت ہونے والے مظاہرے میں شریک تھے۔

خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 49 کو اسرائیلی افواج کی جانب سے چلائی جانے والی گولیاں لگی ہیں۔

اسرائیل فلسطینیوں پر ہتھیاروں کی آزمائش کرتا ہے، پروفیسر نادیرا

فلسطینیوں کی جانب سے گزشتہ سال فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو ہر جمعہ کے دن منعقد ہوتا ہے اور اس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کو 2007 سے محاصرے میں لیا ہوا جس کی وجہ سے وہاں کے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار’ہیرٹز‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 55 فلسطینی زخمی ہوئے تھے جن میں سے 33 ایسے تھے جنہیں براہ راست گولیاں لگی تھیں۔


متعلقہ خبریں