90 دنوں میں بڑے بڑے لوگ انجام کو پہنچیں گے، شیخ رشید


راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پوری کوشش ہے کہ ان کی اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی بچت ہو جائے تاہم وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اللہ کی طرف سے  یہ لوگ پکڑ میں آچکے ہیں، 90 دنوں میں بڑے بڑے لوگ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے ویڈیو ویڈیو کھیل رہے ہیں اور مریم نواز نے پارٹی کو مار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص نے گاجر کھائی ہے اس کے پیٹ میں درد تو ہوگا۔

اپنے بیان کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب ضمیر پر بوجھ پڑا تو استعفیٰ دے دوں گا لیکن ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نے نئی ٹرین چلائی اس پر فخر ہے۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہر پریس کانفرنس پر تاریخ دے دیتے ہیں کیا کوئی پیشگوئی درست ہوئی؟ اس کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سوال آپ کا حق ہے اور جواب نہ دینا میرا اختیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں