شہباز شریف پر بد عنوانی کا الزام درست نہیں، برطانوی ادارہ

شہباز شریف پر کرپشن کا الزام درست نہیں، برطانوی ادارہ

فائل فوٹو


برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقیاتی فنڈ (ڈی ایف آئی ڈی) نے اس خبر کی تردید کر دی ہے جس میں اخبار ڈیلی میل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا۔

ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی میل نے اپنی خبر کے حق میں ناکافی ثبوت دیے ہیں۔

ادارے نے کہا کہ ہماری امداد سے بننے والے اسکول مکمل ہو گئے تھے اور اس کا آڈٹ بھی کرایا گیا تھا۔

ڈیلی میل کی خبر کے جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹشین اتھارٹی (ایرا) کو منصوبے مکمل ہونے کے بعد رقم دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کیخلاف برطانیہ میں بھی تحقیقات شروع

برطانوی ترقیاتی فنڈ نے کہا ہمیں اعتماد ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے فراڈ سے محفوظ رہے اور ان کو متاثرین زلزلہ پر ہی خرچ کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق 2005 میں زلزلہ متاثرین کو ڈی ایف آئی ڈی نے جو رقم دی اس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خرد برد کی تھی۔

ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد اور دیگر ذرائع سے کی گئی خرد برد کی رقم سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ، بچوں اور داماد علی عمران کے بینک اکاؤنٹس میں ڈالی گئی تھی۔

خبر کے مطابق پاکستان میں کرپشن سے چرائے گئے لاکھوں پاونڈز برمنگھم منتقل کیے گئے جہاں سے رقم شہبازشریف خاندان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔


متعلقہ خبریں