کیا دنیا کے ساتویں بڑے شہر کا تعلق شہریوں سے جوڑا جاسکتاہے؟


شہروں کا شہر، روشنیوں کا شہر یا غریب پرور شہر؟ شہر قائد کو دنیا کا ساتواں بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر یہ شہر واقعی کسی سے تعلق رکھتا ہے؟؟ یہ  سوال ایک غیر سرکاری تنظیم   سوسائٹی فار گلوبل موڈریشن(ایس جی ایم ) نےاٹھایاہےاور اس حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی ۔

شہر کراچی جس کی  بنیاد بلوچوں اور سندھیوں نے رکھی مگر اس شہرمیں عربی ، یونانی ، پورتگالی اور برطانوی اقوام کی ثقافت کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔

کیا اس شہر کی عظمت اور مقام کو واپس لاکر شہریوں سے  اس شہر کا تعلق جوڑا جا سکتا ہے؟اس سوال کو لیے سوسائٹی فار گلوبل موڈریشن نے سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر نثار میمن کو دعوت دی۔نثار میمن نے کراچی کی تیزی سے بڑھتی آبادی کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔

تقریب میں مقررین نے شہر کی بہتری کے لیے افزائش آبادی اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو کنٹرول کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

نثار میمن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس شہر سے فائدہ اٹھایا۔ وہ اگر شہر کا قرض چکاتے تو شہر سے بہتر تعلق استوار کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ،شہر کی تباہی کا از خود نوٹس لے۔میئر کراچی کی اپیل


متعلقہ خبریں