جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی بڑی گرفتاریاں


لاہور: جعلی بینک اکاؤنٹس تحقیقات کے سلسلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کے رکن بلال شیخ اور سندھ بینک کے صدر طارق احسان کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق کریڈیٹ ڈویژن سندھ بینک کے ہیڈ سید ندیم الطاف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سندھ بینک کے ایک اور افسر سید ندیم الطاف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق احسان اور سید ندیم الطاف کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان پر اومنی گروپ کو 1.8 ارب روپے کے جعلی قرضے جاری کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گزشتہ ماہ سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں