اسلام آباد: چار سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی

اسلام آباد: چار سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب چار سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اب وہ پمز اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچی بارش میں نہانے کے لیے دروازے سے باہر نکلی تھی اور کافی دیر واپس نہیں آئی تو تلاش شروع کی گئی۔

اہل خانہ کے مطابق بچی بے ہوش حالت میں قریبی جھاڑیوں سے ملی اور اسے پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمنا زیادتی کیس: پولیس نے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا

اسلام  آباد کے تھانہ بارہ کہو میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس ضمن میں 30 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر

ڈی آئی جی وقار الدین سید نے بتایا ہے کہ مشکوک افراد سے سوال وجواب کیے جارہے ہیں اور جلد زیادتی کرنے والے ملزم کو مجرم کرلیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں ایس پی سٹی زون اسلام آباد عامر خان نیازی کو ساری معاملے کی نگرانی سونپی ہے۔

متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی نے کہا ہے کہ اس قبیح اور شرمناک فعل کے ذمہ دار افراد جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں