مون سون کے دوران انچاس اضلاع شدید متاثر ہونے کا خدشہ

.


اسلام آباد:قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے دوران طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے انچاس اضلاع  کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری رپورٹ میں سیلابی خطرے سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے اضلاع میں سندھ کے13 اضلاع شامل ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گلگت بلتستان کے9، پنجاب کے6، بلوچستان کے بھی6جبکہ آزاد کشمیرکے5اضلاع بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع  ڈیرہ غازی خان اور راجن پور انہتائی زیادہ متاثر ہونےکا امکان ہے۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں دادو، گھوٹکی، جامشورو، خیرپور، لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ، سجاول اور ٹھٹھہ انتہائی زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ  صوبہ بلوچستان میں جعفرآباد، صحبت پور اور نصیرآباد انتہائی زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاوراور شانگلہ انتہائی زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ: مون سون بارشوں میں سیلابی صورتحال  سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس

این ڈی ایم اے کی طرف سے کہا گیاہے کہ آزاد کشمیر کے دریاؤں میں طغیانی، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نیلم ویلی انتہائی زیادہ متاثر ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں