وزیراعظم عمران خان کا آج سے روزانہ پارلیمنٹ آنے کا فیصلہ



اسلام آباد:حکومت نے اپوزیشن کے متوقع اکٹھ اور ممکنہ احتجاجی تحریک سے نمٹنے کا پلان بنالیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پارلیمانی سیاست میں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے روزانہ پارلیمنٹ آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج سڑکوں پر ہو یا پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر، حکومت ہرجگہ بھر پور تیاری سے جواب دے گی۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ پر بحث کے دوران روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس  آئینگے۔

وزیر اعظم عمران خان بجٹ سیشن کے دوران زیادہ وقت پارلیمنٹ ہاوس میں موجود اپنے چیمبر میں بیٹھیں گےاوراتحادیوں کی بھرپور قیادت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابقوزیر اعظم روزانہ دو سے تین گھنٹے پارلیمنٹ ہاوس میں موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول، مریم ملاقات، بجٹ منظوری روکنے کی حکمت عملی پر غور

وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس پہنچیں گےاور سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔ عمران خان نے  آج سے اپنے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع  کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔

 


متعلقہ خبریں