پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ، نیا ریکارڈ قائم



امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر چھلانگ لگائی ہے اور نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے،امریکی ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 157 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا ہے۔

کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آج ہفتے کے پہلے روزلگ بھگ دن گیارہ بجے تک  ڈالر ایک روپے 16پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ انٹر بنک میں ڈالر 155.84 سے بڑھ کر 157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث ڈالر پر دباؤ ہے جسکی وجہ سے ڈالر مارکیٹ سے غائب ہے اور قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ  ہفتےڈالرنےایک بارپھراونچی اڑان بھری اوریوں اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر157روپے50پیسے پرپہنچ گیا تھا ۔

گزشتہ ہفتےوفاقی بجٹ پیش ہواساتھ ہی ڈالربھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوگیا۔ہفتےکےآخری روزانٹر بنک میں ڈالر2 روپے 94 پیسے مہنگا ہوکر155.84 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں 5 روز کے دوران ڈالر8.70 روپے مہنگا ہوا۔

کرنسی مارکیٹ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں  لگ بھگ 24 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ستمبر 2018 میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور9ماہ میں بڑھ کر 158 روپے سے بھی مہنگا ہوگیاہے۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا،سونا 75 ہزارکی سطح سےبڑھ گیاہےاورفی تولہ قیمت 75 ہزار900 روپےپرپہنچ گئی ۔

یہ بھی پڑھیے:ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کا سلسلہ آج بھی جاری

10گرام سونےکی قیمت 65 ہزار72 روپےکی سطح کوچھو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں