لندن: ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے بعد آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا پر بھی بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔
بھارت کے خلاف اوول پر کھیلے جارہے میچ کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ زیمپہ بار بار اپنی جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں۔
ایک موقع پر یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ اپنی ایک جیب سے کوئی چیز نکال کر دوسری جیب میں ڈالتے ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین نے زیمپہ کی جانب سے جیب میں بار بار ہاتھ ڈالنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ سے متعلق ماضی کے بال ٹیمپرنگ کے قصوں کو یاد کیا۔
Whats in the pocket Zampa??? Are Australia upto old tricks again? pic.twitter.com/MPrKlK2bs9
— Peter Shipton (@Shippy1975) June 9, 2019
@ICC why zampa is putting his hand inside pocket always before bowl.#ASKSTAR#INDvAUS
— sadique ali (@adv_sadique) June 9, 2019
Why Adam Zampa are going to his pocket again and again #AskTheExperts
— Mohd Zahid (@MohdZah65679810) June 9, 2019
Zampa is carrying something in his right pocket & applying it on ball before every ball.. what is that #AskStar
— sunil kumar (@Sunildel) June 9, 2019
مارچ 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔
بعدازاں تینوں کھلاڑیوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وارنر اور اسمتھ کی حال ہی میں آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
تاحال آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔