عمران خان سے وزیراعظم شہباز شریف کی کامیابیاں برداشت نہیں ہو پا رہیں، عطا تارڑ

عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نہ رہا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا، ان سے وزیراعظم شہباز شریف کی کامیابیاں برداشت نہیں ہو پا رہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔ پاکستان میں جلد سرمایہ کاری آئے گی، معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے۔ ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہا ایس آئی ایف سی کے تحت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے 7 ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہورہی ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے قومی ورثہ ڈویژن کا اضافی چارج بھی سنبھال لیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ یواے ای نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔ موجودہ حکومت تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے،
جی ایس پی پلس اور سائفر کے حوالے سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سازش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں، پراپیگنڈا کرنے والے سیاسی بقا کو ملکی سالمیت سے ملاتے ہیں۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نہ رہا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا، حیرت ہے کہ آپ بعد میں ایسی باتوں پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں، یہ سیاسی مفادات کی خاطر پاکستان کے مفاد کو داؤ پر لگاتے ہیں۔ آپ 4،5 پوسٹیں کرکے خود کو شیخ مجیب سے ملادیتے ہیں، آپ نے اپنے وزرائے خزانہ کو کہا آئی ایم ایف کو خط لکھو۔

نفرت اور جھوٹ کا بیانیہ مسترد ہو چکا، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے اور آئرلینڈ کے ہم منصب سے رابطہ کیا، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو بطور آزادریاست تسلیم کیا ہے۔
ناروے اور آئرلینڈ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مضبوط مؤقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان اس پر آواز بھی اٹھارہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران وزیراعظم کا یو این میں تاریخی خطاب تھا، چاہتے ہیں غزہ میں جنگ بندی ہو،مظالم بندکیے جائیں۔


متعلقہ خبریں