پاک آسٹریلیا میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان

پاک آسٹریلیا میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان

پاکستان سری لنکا میچ منسوخ ہونے کے بعد خراب موسم نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو ٹونٹن میں ہونے والا پاک آسٹریلیا میچ کے بھی بارش کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کو  سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی جیت نصیب نہیں ہوئی اور بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز سے بری طرح شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کو رن ریٹ میں کمی کا سامنا ہے اور وہ تین میچ کھیل کر بھی صرف تین پوائنٹ حاصل کر پائی ہے۔

پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا اپنے دونوں میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں