ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آفریدی


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستانی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’بوم بوم‘ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز اعتماد بحال کرنے اور تسلسل حاصل کرنے کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ آج انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے ہمیں بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں