قومی ادارہ صحت کا عوام کے نام اہم پیغام

کالی کھانسی

قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے


 اسلام آباد:

قومی ادارہ صحت نے ماہ رمضان کے اختتام پر عوامی آگاہی کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا مقصد روزے کے فوائد کے ساتھ ساتھ ایسی معلومات فراہم کرنا ہے

کی جائیں جس سے وہ بعد از رمضان عمل پیرا ہوکر اپنی صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھ سکیں ۔

عوامی آگاہی پیغام میں کے مطابق روزہ نہ صرف انسان کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ انسانی عمر میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ روزہ ذیابطیس (sugar)، بلند فشار خون (blood pressure) اور انسانی وزن کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے بلکہ دماغی افعال کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
ماہرین امراض قلب کے مطابق روزہ انسانی خون میں موجود کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتا ہے جس سے دل کے امراض جیسے ہارٹ اٹیک، اسٹروک یا فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ روزہ جسم میں موجود (adiponectin) نامی ہارمون کی بڑھوتری کا باعث بھی بنتا ہے ۔ یہ ہارمون غذا کو ہضم کرنے میں اہم کردا ادا کرتاہے ۔
پیغام میں یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ عید کے موقع پر زیادہ میٹھے پکوان ، غیر صحتمند کھانے پینے کی اشیاء اور مختلف مشروبات کا استعمال صحت کے لئے مضر ہیں ۔ عید پر بہت زیادہ کھانے پینے سےنظام انہظام کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اس موقع پر احتیاط نہ برتنے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ بڑھ سکتاہے۔ لہذا کھانے پینے میں احتیاط لازم ہے۔ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ سبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جائے۔ گوشت، چربی ، مصالحہ جات اور خاص طور پر فاسٹ فوڈ کا استعمال کم سے کم کیا جائے ۔ کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ چبا کر کھانا چاہیے ۔ سگریٹ نوشی سے پرہیزکو یقینی بنائیں اور ورزش کو ترجیح دیں۔

عوامی آگاہی کا یہ پیغام قومی ادارہ صحت کی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے۔


متعلقہ خبریں