نئی دہلی: بھارت نے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو ایک مرتبہ پھر آئندہ پانچ سال کے لیے مشیر برائے قومی سلامتی امور نامزد کردیا ہے۔ سابقہ پانچ سالوں کی نسبت اس مرتبہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی بااعتماد تصور کیے جانے والے اجیت دوول گزشتہ دور میں مشیر قومی سلامتی تھے لیکن ان کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے مساوی تھا۔
حکومتی ذرائع سے بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اجیت دوول کی ایک مرتبہ پھر تقرری ان کی ملک کے لیے بیش بہا خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔
اجیت دوول کا 2014 میں بھارت کا پانچواں مشیر برائے قومی سلامتی امور مقرر کیا گیا تھا۔