شارٹ پچ گیندوں پر کمزوری، آرچر پاکستان کیلئے بڑا خطرہ قرار


سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقص کارکردگی اور شاٹ پچ گیندوں پر تکینیکی کمزوری کا انگلش فاسٹ باولر جوفرا آرچر بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر اوشین تھامس، آندرے رسل اور دیگر نے پاکستانی بلے بازوں کو محض 105 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 14ویں اوور میں عبور کر لیا۔

یہ پاکستان کا عالمی کپ کی تاریخ کا تیسرا سب سے کم ترین اسکور تھا، قومی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سب کم ترین اسکور 72 رنز ہے جو انہوں نے عمران خان کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا تاہم یہ میچ بارش کی وجہ سے ٹائی ہوگیا اور پاکستان کو ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ ’’اس عبرت ناک شکست کے بعد انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف قومی ٹیم سے کوئی امید نہیں لگائی جا سکتی ‘‘۔

اوئن مورگن الیون کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ انگلینڈ کی تاریخ کی یہ سب مکمل ٹیم ہے جس میں جارح مزاج اور سینئر کھلاڑی موجود ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار عالمی کپ انگلینڈ ہی جیتے گا۔‘‘

 


متعلقہ خبریں