عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس تین جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2019 اور چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کو ورک ویزہ میں منتقل کرنے کی  منظوری دے گی جبکہ ویزہ پالیسی پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری اور انشورنس ٹریبونل ملتان اور لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ اور نجی ائیرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ بھی لے گی۔

سنگل اکاؤنٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں