ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

ناٹنگھم: ویسٹ انڈیز کے خلاف کل کے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 رکنی اسکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفرازاحمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، محمدعامر اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

شعیب ملک کو میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر کے شکستوں کے سلسلے کو توڑیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان لگاتار 10 ایک روزہ میچز ہار چکا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ورلڈ کپ میں اب تک 10 میچز ہوچکے ہیں جس میں سے تین ہی میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں