’سخت فیصلوں کا حکومت کو نقصان ہورہا ہے‘


اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رمیش کمار نے کہا ہے کہ میں یہ مانتا ہوں کہ حکومت نے ایسے سخت فیصلے کیے ہیں جو عوام میں زیادہ مقبول نہیں، جس کا سیاسی نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے اور مزید بھی ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کے باوجود لوگوں کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد  ہے، وہ جانتے ہیں کہ یہ قیادت کرپٹ نہیں اور عوام کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سطح غربت سے نیچے رہنے والے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں بھارت کو بھی ایسی سنگین معاشی بدحالی کا سامنا تھا مگر اس وقت منموہن سنگھ نے سخت فیصلے لے کر اپنے ملک کو مشکلات سے نکالا۔

 


متعلقہ خبریں