عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان، سرکاری ملازمین کی موجیں


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 4 جون بروز منگل سے لے کر 7 جون بروز جمعہ تک عام تعطیل ہو گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سرکاری ملازمین اس بار چار چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے کیوں کہ ہفتہ اتوار بھی چھٹی ہوتی ہے۔

تمام صوبوں میں بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس مرتبہ عید کس دن ہو گی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق اس مرتبہ عیدالفطر 5 جون کو ہو گی۔

فواد چوہدری نے چند روز قبل لاہور میں پاکستان کی پہلی چاند دیکھنے کی ویب سائٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر شخص ویب سائٹ پر پاکستان میں چاند کی صورت حال کے بارے جان سکے گا جبکہ ویب سائٹ میں ہجری کیلنڈر بھی ڈال دیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں