کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کے درمیان میدان پر تصادم ہر پاک-بھارت کرکٹ شائق کو یاد ہوگا۔
دونوں کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور عام طور پر کھلاڑیوں کے درمیان میدان کی لڑائیاں میدان تک ہی محدود رہتی ہیں۔
تاہم اس معاملے میں صورت حال اس کے بالکل برعکس نظر آتی ہے۔ گزشتہ روز پاک-بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے گوتم گمبھیر نے اپنی کرکٹ ٹیم کو خبردار کیا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار ہونے کے لیے تیار رہے۔
Shahid Afridi responds to Gautam Gambhir’s suggestion that India should forfeit any World Cup matches versus Pakistan “Does this look like something which a sensible person would say? Do educated people talk like this?” #CWC19 pic.twitter.com/wYgtoOMI5k
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) May 24, 2019
اس حوالے سے جب پاکستانی آل راؤنڈر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’آپ کو لگ رہا ہے یہ کوئی عقل کی بات کی ہے بے وقوف نے؟ پڑھی لکھی قوم کے لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں؟ بے وقوفوں والی بات ہے، ایسے لوگوں کو ووٹ دیا گیا ہے جن میں عقل ہی نہیں ہے۔‘
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ٹیموں کا سامنا فائنل میں بھی ہو تو بھارت کو وہ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔
دو روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے اور ہم اس بارے میں کوئی سوچ نہیں رکھتے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا پہلا میچ 16 جون کو ہوگا اور اس کے تمام ٹکس بھی فروخت ہوچکے ہیں۔